چیرمین سینٹ کی سلیم راجہ کے گھر آکر تعزیت

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی ایم سلیم راجہ مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت، مرحوم کو پیپلز پارٹی کا عظیم سرمایہ قرار دیا چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ایم سلیم راجہ مرحوم پاکستان پیپلز پارٹی کا عظیم سرمایہ تھے، وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے دیرینہ ساتھی اور پارٹی کے مخلص و محنتی کارکن تھے۔ ان کی وفات سے پارٹی میں پیدا ہونے والا خلا طویل عرصے تک پُر نہیں ہو سکے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شالیمار کالونی میں مرحوم کی رہائش گاہ پر ان کی بیوہ اور دیگر اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرحوم کے صاحبزادے جنید سلیم راجہ اور دیگر سوگواران بھی موجود تھے۔سید یوسف رضا گیلانی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اہلخانہ کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایم سلیم راجہ مرحوم ہر سال شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کے لیے گڑھی خدا بخش جاتے تھے۔ انہوں نے زندگی کی آخری سانس تک پاکستان پیپلز پارٹی کا پرچم تھامے رکھا اور پارٹی سے اپنی وابستگ

Oct 27, 2026 - 17:07
0 7

1.

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Wow Wow 0
Sad Sad 0
Angry Angry 0

Comments (0)

User