ملتان میں زیر تعمیر عمارت گرنے کا مقدمہ درج
ملتان میں زیرِ تعمیر عمارت گرنے سے مزدور محمد راشد جاں بحق جبکہ محمد قدیر اور توقیر سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ کونسل کی مدعیت میں پراپرٹی مالک ندیم اقبال، محمد عمران اور محمد کامران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق اگست 2026 میں رہائشی تعمیر کی اجازت دی گئی، تاہم منظور شدہ نقشے کے برعکس بیسمنٹ تعمیر کی گئی اور متعدد نوٹسز کے باوجود کام جاری رکھا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان عمران اور کامران کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ندیم اقبال کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
1.
What's Your Reaction?
Like
0
Dislike
0
Love
0
Funny
0
Wow
0
Sad
0
Angry
0
Comments (0)