شجاعآباد روڈ پر مردہ شخص پایا گیا
ملتان: بلال چوک، پرانا شجاع آباد روڈ سے تقریباً 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو بے ہوش شخص کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر فوری طور پر ایمبولینس روانہ کی گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تصدیق کی کہ نامعلوم شخص جاں بحق ہو چکا ہے، جبکہ پولیس بھی موقع پر موجود تھی۔ پولیس کی قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش کو پولیس کی نگرانی میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔ تاہم، متوفی کی شناخت اور موت کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔
1.
What's Your Reaction?
Like
0
Dislike
0
Love
0
Funny
0
Wow
0
Sad
0
Angry
0
Comments (0)