گھریلو مسائل پر شہری کی خودکشی
ملتان گھریلو معاملات پر ناراض ہو کر مبینہ طور پر خودکشی کرنے والا شخص جانبر نہ ہو سکا۔ ریسکیو 1122 کو اطلاع ملنے پر عملہ موقع پر پہنچا تو متاثرہ شخص کی حالت تشویشناک تھی۔ ریسکیو اہلکاروں نے سی پی آر (CPR) کے ذریعے جان بچانے کی کوشش کی، تاہم وہ دم توڑ گیا۔ واقعے کی اطلاع 15 کنٹرول کو بھی دے دی گئی، جبکہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کی ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دی گئی۔ لواحقین کے مطابق واقعہ گھریلو معاملات پر ناراضی کے باعث پیش آیا، تاہم واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔
1.
What's Your Reaction?
Like
0
Dislike
0
Love
0
Funny
0
Wow
0
Sad
0
Angry
0
Comments (0)