2 نومبر سے ملتان میں پولیو مہم
ملتان میں انسداد پولیو مہم 2 نومبر سے شروع ہوگی، 7 لاکھ 74 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے ملتان: حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان میں انسداد پولیو مہم 2 نومبر سے شروع ہوگی، جس کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 7 لاکھ 74 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے متعلقہ ضلعی محکموں کو مہم بھرپور انداز میں کامیاب بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے کہا کہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو کا خاتمہ ناگزیر ہے، اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ بچوں تک رسائی یقینی بنائی جائے اور کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مقامات پر بھی پولیو ویکسینیشن کیمپ قائم کیے جائیں گے، جن میں بس اسٹینڈز، ریلوے اسٹیشن اور دیگر اہم مقامات شامل ہیں، تاکہ سفر کرنے والے بچوں کو
1.
What's Your Reaction?
Like
0
Dislike
0
Love
0
Funny
0
Wow
0
Sad
0
Angry
0
Comments (0)